ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سےان کےآفس میں ہندو کمیونٹی کے وفد نےملاقات کی، ملاقات کے دوران کمیونٹی ممبران نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا،سی پی او ملتان نے مسائل کو غور سے سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اقلیتوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔