• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور کی کم از کم تنخواہ 70 ہزار مقرر کیے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہے، منظر حسنین

ملتان(سٹاف رپورٹر) معروف تاجر رہنما اور چیئرمین منظر ٹریڈرز گروپ آف کمپنیز منظر حسنین نے یوم مئی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں مزدور طبقے کی کم از کم تنخواہ 70 ہزار مختص کیے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہے، لیبر قوانین پر عملدرآمد کے بغیر مزدور پیشہ طبقے کو حقوق دینے کے دعوے اذیت ناک معاشی قتل کے مترادف ہے، حکومت کی طرف سے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار مقرر کیے جانے کے باوجود فیکٹری،ملز مالکان اور صنعت کار مزدوروں کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں، حکومت مزدورں کے معاوضے کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، تبھی مزدور طبقہ خوشحال ہو سکتا ہے۔
ملتان سے مزید