ملتان ( کرائم سیل ) ملتان ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کار سے پستول برآمد کرلیا ۔ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے جوان معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ ایئر پورٹ کے داخلی دروازہ پر موجود کار نمبر BDE-255 کی تلاشی لی گئی تو کار کے ڈیش بورڈ سے پستول سمیت گولیاں برآمد کرلی ،اے ایس ایف کے جوانوں نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ناصر خان سے ہوئی جو جھنگ کا رہائشی تھا ،اے ایس ایف نے گرفتار ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جو بیانی ہوا کہ پسٹل لائسنس شدہ جس کا لائسنس ایکسپائر ہوگیا تھا اور بنوانے کیلئے درخواست گزاری کی ہوئی ہے ،اے ایس ایف نے گرفتار شخص کو پسٹل سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔