ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلح فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سات سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی، تفصیل کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا،وارڈ نمبر دو سے احمد ذاکر شیر علی احمد شاکر اور حسنین وغیرہ نے لڑائی جھگڑے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچی 7سالہ شہر بانو سمیت 15سالہ امان علی، 15سالہ شیر علی اور 11سالہ عبدالقادر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس جائے وقوع پر نہ پہنچ سکی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کیا جا سکا۔