• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی لبنان میں غزہ طرزِ کی کارروائیاں، جنوبی علاقوں میں وسیع تباہی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی لبنان میں غزہ طرزِ کی کارروائیاں، جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی، بِنْت جُبَيْل سمیت کئی علاقے ملبے میں تبدیل، عالمی سطح پر اس صورتحال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں تیز ہونے کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں متعدد دیہات اور قصبے، بشمول بِنْت جُبَيْل اور آس پاس کے علاقے، ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اس کارروائی کو غزہ میں استعمال ہونے والے طریقۂ کار سے مشابہ قرار دیا ہے، جس کے تحت سرحدی علاقوں میں ایک گہرا حفاظتی بفر زون قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فضائی تصاویر اور زمینی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ رہائشی مکانات، اسکول، مساجد اور بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید