• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج، ججز بے اختیار ہوگئے، علی زمان

پشاور(نیوزرپورٹر) انصاف لائرز فورم نے آل پاکستان بارکونسل کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب ججز کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار کونسل کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع کے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے کیونکہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہے ترمیم کے بعد ججز صرف تنخواہیں لے رہے ہیں ترمیم کے بعد ججز بے اختیار ہو گئے ہیں پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر علی زمان اور یاسرخٹک ایڈووکیٹس کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہو چکی ہے بار کونسل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مختلف حربے استعمال کر کے الیکشن کو ملتوی کیا جا رہا ہے پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں بار انتخابات مقررہ تاریخ 6 مئی کو کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایک گروپ نے سینکڑوں وکلاء کو ووٹ ڈالنے سے محروم کیا گیا ہے اور اس کے لئے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے کیونکہ ووٹ ڈالنا ہر ممبر کا بنیادی حق ہے اور کسی کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا لیکن ایک گروپ کےلوگ جو ہمارے ساتھی ہیں انہیں ووٹ ڈالنے سے روک رہے ہیں اور الیکشن کو بار بار ملتوی کیا گیا ۔ بار کونسل ہمارے لئے معزز ہے ایک شخص ذاتی انا پر اتر آئے تو یہ افسوس ناک ہے ہم بار کونسل میں پریس کانفرنس کے دوران استعمال کئے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں ۔
پشاور سے مزید