پشاور (اے پی پی)مارکہ حق پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا ہے۔ ایک جانب اس نے نریندر مودی کے سیاسی قد اور خطے میں برتری کے مصنوعی بیانیے کو نقصان پہنچایا، تو دوسری جانب بھارتی میڈیا کی منفی پروپیگنڈا مہم اور پاکستان کے خلاف منظم غلط معلومات کو بے نقاب کیا۔گومل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سابق چیئرمین وسیم اکبر نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی میڈیا کا جانبدارانہ رویہ پوری طرح عیاں ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کا مصنوعی پردہ چاک ہو گیا جبکہ پاکستانی میڈیا نے لاکھوں لوگوں تک مستند خبریں پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے پاکستان کے قومی نشریاتی اداروں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کو بلاک کیا تاکہ اپنے عوام کو حقیقی معلومات سے محروم رکھا جا سکے۔