پشاور(جنگ نیوز) ملک کی ممتاز دینی ، علمی اور روحانی شخصیت و پیر طریقت ، رہبر شریعت دربارہ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان کی سالانہ چھٹی یوم دعا کی تقریب دربار عالیہ مرشد آباد شریف بالمقابل آڈٹ کالونی کوہاٹ روڈ پشاور میں 3مئی بروز اتوار صبح 8بجے شروع ہوگی اور اختتامی دعا دن ایک بجے ہوگی، چھٹی سالانہ یوم دعا کی تقریب کی صدارت ان کے صاحبزادہ سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد ابوالجمال پیر الشیخ خواجہ محمد بدر عالم جان اور زیر سرپرستی پیر شیخ فخر عالم جان ہوگی، جس میں اندرون ملک و بیرون ممالک سے انکے ہزاروں مرید شرکت کرینگے،پیر طریقت سلسلہ نقشبندی ، مجددی، قادری، چشتی پیر خواجہ محمد عبداللہ جان کو اپنے مقصد و لگن،مخلصانہ ساعی اور عزم گراں کی بدولت ملک کی علمی اور روحانی شخصیت میں نمایاں مقام حاصل ہے ۔پاک و ہند کے دوسرے صوفیائے کرام و بزرگان دین کی طرح پیر خواجہ محمد عبداللہ جان کے آبائو واجداد بھی علم و حکمت و روحانیت میں بلند پایہ مقام رکھتے ہیں، سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد شریف پیر محمد عبداللہ جان صاحب علم ہونے کے ساتھ انتہائی علم دوست بھی تھے، انہیں فارسی ، عربی اور پشتو زبان و ادب سے خاص شناسائی تھی، انکی عمر 84برس تھی اور ان کا چھٹی سالانہ یوم دعا کی تقریب بروز اتوار صبح 8بجے شروع ہوگی۔