پشاور(آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔ پشاور میں ایک روز میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 20روپے بڑھ گئی ہے، سرکاری نرخ نامے میں زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 420روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 373روپے کلو ہے، مرغی کا گوشت 540روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، انڈے 246روپے فی درجن ہیں۔گزشتہ روز راولپنڈی میں برائلر مرغی کا گوشت 570روپے کلو تھا جبکہ زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 379اور پرچون ریٹ 393روپے کلو تھا، راولپنڈی میں آج نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےلاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354روپے کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 368روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مرغی کا گوشت 53روپے کلو ہے، لاہور میں انڈے 246 روپے درجن ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں مرغی کا گوشت 519روپے کلو تھا، اتوار کو فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا ہے۔