• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل منیجر آپریشن پیسکو کا مردان اورصوابی سرکل کا دورہ،کارکردگی کا جائزہ

پشاور(جنگ نیوز) جنرل منیجر آپریشن پیسکو محمد زبیر خان نے گزشتہ روز پیسکو کے مردان اور صوابی سرکل کا دورہ کیا اور فیڈرز پر لاسز کی کمی، واجبات کی ادائیگی، خراب میٹرز کی تبدیلی اور بجلی تنصیبات پر مرمتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی کمرشل پیسکو طفیل محمد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی سی پیسکو محمد کاشف بھی ان کے ہمراہ تھے، محمد زبیر خان نے مردان سرکل کے سپرانٹنڈنٹ انجینئر عنایت اللہ اور صوابی سرکل کے سپرانٹنڈنٹ انجینئراکرام اللہ سے انکے سٹاف کے ہمراہ ملاقات کی اور انکی کارکردگی پر سہمتی کا اظہار کیا، دونوں سرکلز میں بھرپور آپریشن کر کے لائن لاسز میں کمی لائی گئی ہے اور بجلی واجبات کی ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ مردان اور صوابی سرکلز کے متعدد فیڈرز کو حال ہی میں لوڈشیڈنگ فری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جنرل منیجر آپریشن نے خراب میٹر کو فوری تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی معاونت کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پشاور سے مزید