پشاور (اے پی پی):عالمی یومِ آزادیِ صحافت کےموقع پرخیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیرِاہتمام پشاورپریس کلب کے باہرایک واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک کی قیادت خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدرکاشف الدین سید، صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض، پاکستان فیڈرل ورکرز یونین آف جرنلسٹس کے صدر شمیم شاہداورجنرل سیکرٹری خیبریونین آف جرنلسٹس ارشاد علی نے کی ۔ واک میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادیِ صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور میڈیا کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔