• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ سلائیڈنگ اور اسکے اثرات کے جائزے کیلئے تحقیقاتی مطالعہ شروع

پشاور (لیڈی رپورٹر)یشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان جیالوجی پشاور نے حکومت خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ضلع بونیر کی گنشال وادی میں لینڈ سلائیڈنگ اور اسکے اثرات کے جائزے کے لیے تحقیقاتی مطالعہ شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کی قیادت میں ماہرین کی ٹیم نے گنشال وادی کا دورہ کر کے متاثرہ علاقوں کا فیلڈ سروے اور تکنیکی جائزہ لیا۔ٹیم میں ارضیات، جیو فزکس اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے لینڈ سلائیڈنگ، غیر مستحکم ڈھلوانوں اور مقامی آبادی کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا۔
پشاور سے مزید