• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، فضل شکور

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت سنٹر ریجن میں جاری اور مجوزہل ترقیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس پیر کے روز صوبائی وزیر کے دفتر پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر سنٹر امجد شمشیر نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو سنٹر ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تکمیل کے قریب سکیموں اور نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف انجینئر سنٹر نے منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ صوبائی وزیر فضل شکور خان نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ تمام جاری سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ان میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تکمیل کے قریب سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات فراہم کیے جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے افسران کو تاکید کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور جاری منصوبوں کی خود نگرانی کریں۔فضل شکور خان نے نئے اے ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے بھی واضح کیا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شامل کیے جائیں جو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں ۔
پشاور سے مزید