• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار پشاور میں سپورٹس گالا کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) یوم مزدور کی مناسبت سے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار پشاور میں کالج انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن (ایچ پی ای) ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ مختلف شعبہ جات کے مابین مقابلوں میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس اور باسکٹ بال تھیں، جن میں طالبات نے بھر پور حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مقابلوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کھلاڑیوں نے اپنی بہترین مہارت اور فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ باسکٹ بال میں بھی ایچ پی ای ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ دیگر کھیلوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاں دیں، ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کھیلوں کے ایونٹس طالبات میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو بھی نکھارتے ہیں۔
پشاور سے مزید