• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع میں منشیات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،ڈی سی مالاکنڈ

پشاور (نیوزرپورٹر) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ فیاض شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ضلع میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر بلاامتیاز عملدرآمد جاری ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور گڈ گورننس کے قیام کے لیے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو واضح ٹائم لائنز دی گئی ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی محکمے میں رشوت ستانی، بدعنوانی یا سروس ڈیلیوری میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔فیاض شیرپاؤ نے امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنیچنگ، چوری اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
پشاور سے مزید