• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، مبینہ حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی( مطلوب حسین)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان نعمان،لیاقت اور مدثر کو گرفتار کرکے انکے ابضے سے 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزمان خفیہ طور پر غیر قانونی مالی لین دین اور ہنڈی/حوالہ کاروبار میں ملوث تھے،چھاپے کے دوران 20,000 امریکی ڈالرز،5 موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے جن سے اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید