• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر کے لیگل کنسلٹنٹ عرفان قادر کی کنٹریکٹ تقرری میں 3 سال کی توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، صدر مملکت نے ایوان صدر کے لیگل کنسلٹنٹ عرفان قادر خان کی کنٹریکٹ تقرری میں تین سال کی توسیع کی منظوری دیدی ۔یہ توسیع 29اپریل 2026سے موثر ہوگی۔سندھ حکومت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر حفیظ اللہ عباسی کا ڈیپوٹیشن ایک سال بڑھا دیا جو 3اپریل سے موثر ہوگی۔ ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ اسلام آ باد اورپاکستان آڈ ٹ اینڈ اکا ؤنٹس سرو س کے گریڈ19 کے افسرشیراز حسین وگن کی خدمات تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سندھ حکومت کے سپرد ،ڈپٹی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل سید ناطق حسین شاہ کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈپٹی سیکر ٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر خالد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید