• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملوں کے دوسرے دن امارات کا فلائٹ آپریشن سنبھل نہ سکا، مزید 750 پروازیں متاثر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کے بعد امارات کے 3 بڑے ایئرپورٹ کا متاثر فلائٹ آپریشن دوسرےدن بھی سنبھل نہ سکا۔ منگل کو دبئی سمیت 3 بڑے ایئرپورٹس کی مزید 750 پروازیں متاثر ہوئیں۔ جن میں دبئی ایئرپورٹ سے 400 ابوظہبی سے 225 اور شارجہ سے 125 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دبئی سے 37 ابوظہبی اور شارجہ سے 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ ایئرپورٹ پر رات گئے پروازوں کی اوسط تاخیر 24 منٹ، دبئی 19 اور ابوظہبی 17 منٹ تک رپورٹ ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید