لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ جدید اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی سے مریضوں کو بڑا ریلیف ملے گا لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کو سوسائٹی آف رائینولوجی اینڈ اینڈوسکوپک سکل بیس سرجری سورس کی جانب سے عطیہ کیے گئے اینڈو سکوپک آلات ہسپتال کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔