لاہور (خصوصی رپورٹر) راوی شہر میں نادہندگان کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس کے دوران متعدد کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی زیرِ نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کی۔ سگیاں روڈ پر ہونے والے آپریشن کے دوران انتظامیہ نے نادہندہ الخیر ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔اسی طرح کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر عمر اشرف گودام، اکبر بلڈنگ سٹور اور میاں اسٹیٹ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روڈا ایریا میں محاصل علاقائی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں، اور واجبات کی وصولی کے معاملے میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔