کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پشتونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پشتونخوا لائرز فورم کے صوبائی آرگنائزر اور مردان بار کے سینئر وکیل مصنف اعجاز خان ہوتی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔ پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے ان کے گھر محمد علی خان باغ ہوتی مردان جاکر فاتحہ خوانی کی ۔ دریں اثنا پارٹی کے بیان میں اعجاز خان ہوتی ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص، باکردار،اصول پرست اور عوام دوست وجمہوریت پسند رہنماء سے محروم ہوئی ہے۔