اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بات چیت جلد مستقبل امن میں بدلے گی ‘یہ پیش رفت ایک ایسے پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی جو خطے اور اس سے باہر دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔ بدھ کوسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جرات مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پر روکنے کے حوالے سے بروقت اعلان کیا۔