اسلام آباد (ناصر چشتی )ملک بھر کے بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہےکے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہےنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ڈسکوز نے 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہےا س درخواست پر نیپرا 19 مئی کو سماعت کرے گی، صارفین کو ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہی ہو گا۔