کراچی (رفیق مانگٹ)امریکا اور ایران کےدرمیان جوہری مذاکرات کے فریم ورک کے اہم نکات میں ایران کی جانب سے جوہری افزودگی روکنا اور اس کے بدلے میں امریکی پابندیوں کا خاتمہ اور اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز جاری کرنے شامل ہوگا۔ معاہدے کے اہم نکات:جوہری افزودگی: ایران جوہری افزودگی روکنےکا عہد کرے گا، جبکہ جواب میں امریکا پابندیاں ختم کرنے اور اربوں ڈالر کے منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے پر رضامند ہوگا۔آبنائے ہرمز: دونوں فریقین آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر عائد پابندیاں ختم کریں گے۔مدت کا تنازع،جوہری افزودگی پر پابندی کی مدت پر بات چیت جاری ہے۔ امریکا 20 سال جبکہ ایران 5 سال کا مطالبہ کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ مدت 12 سے 15 سال کے درمیان طے پا سکتی ہے۔مذاکرات کا مقام: اس ابتدائی معاہدے کے بعد تفصیلی مذاکرات اسلام آباد یا جنیوا میں ہو سکتے ہیں۔