• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی گورنمنٹ کی طرف سے سانحہ حطار کے لواحقین میں امدادی چیکس کی تقسیم

ہری پور(نامہ نگار)مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کیپٹن محمد صفدر اعوان، رکن قومی اسمبلی NA18ہری پور بابر نواز خان، سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد خان، سابق تحصیل چیئرمین ہری پور سمیع اللہ‎ خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ حطار کے متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کر دیے، وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ میں جاں بحق افراد کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے، چیک تقسیم کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں منعقد ہوئی، تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن محمد صفدر اعوان اور بابر نواز خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے سانحہ حطار کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا، متاثرین کے خاندان کے ساتھ آئندہ بھی بچوں کی تعلیم سمیت ہر سطح پر بھرپور ساتھ دے گی، رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے امدادی رقم میں اضافہ کرنے پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید