• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری لاگت میں کمی، ریفنڈز کی ادائیگی ، سپرٹیکس ختم کیا جائے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے چیمبر آف کامرس نے حکومت سے کارباری لاگت میں کمی ، زیر زیر التوا ریفنڈز کی ادائیگی توانائی کی قیمتوں میں کمی، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور ٹیکس سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے قبل اہم معاشی ترجیحات پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس بجٹ سے پہلے مشاورت کے عمل کا حصہ تھا، جس کا بنیادی مقصد بجٹ کی تیاری سے پہلے متعلقہ فریقین کی آراء کو شامل کرنا تھا۔ابتدائی کلمات میں چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ سالانہ بجٹ پیش کرنے سے قبل تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیا گیا ہے تاکہ مسائل اور چیلنجز کو بروقت حل کیا جا سکے،ملک بھر سے نمایاں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور اپنی تحریری سفارشات پیش کیں۔
اہم خبریں سے مزید