اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا حاصل کرنے میں کردار کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ اس کا دائرہ کار صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے تک محدود ہے،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سوشل میڈیا ڈیٹا کے حصول کے لیے ذمہ دار ہے، پی ٹی اے دستاویز کے مطابق این سی سی آئی اے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تحقیقات کے لیے ڈیٹا حاصل کر رہی ہے۔