• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پاٹا کے خام مال پر ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے،مرزاعبدالرحمان

پشاور(جنگ نیوز)بجٹ سے قبل سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ڑیر صدارت چیئرمین سینڑ سلیم مانڈی والا ہوا جس میں ممبران سینٹ طلحہ محمود، دلاور خان ،عبدالقادر خان ٹریڈباڈیز کی طرف سے فیڈریشن پاکستان چیمبر اٹک چیمبر کراچی چیمبر لاہور چیمبر سیالکوٹ چیمبر فیصل آباد چیمبر گوجرانوالہ چیمبر راولپنڈی چیمبر کوئٹہ چیمبر پشاور چیمبر فاٹا پاٹا کے چیمبر نے بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تجارتی تجاویز پیش کی۔ اٹک چیمبر کی طرف سے مرزا عبدالرحمن نے تجاویز پیش کی کہ فاٹا پاٹا کے خام مال پر ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے کیونکہ انہوں کی امپورٹ کا خام مال پنجاب سندھ اسلام آباد میں فروخت ہوتاہے فاٹا پاٹا کی انڈسٹری کی اتنی پیداواری صلاحیت ہی نہیں ہے اور ذیادہ ڈمی کارخانے لگے ہیں اور انہیں پراڈکٹ انڈسٹری کے مالکان کے اصل کارخانے دوسرے صوبوں میں ہیں مرزا عبدالرحمن نے تجاویز دیں کہ انکم ٹیکس فائلر میں بھی درستگی ضروری ہے وہ لوگ جو ریٹرن انکم ٹیکس انکم کے ساتھ جمع کرواتے ہیں اور جو بغیر انکم اور بغیر ٹیکس کے جمع کراتے ہیں ان میں بھی فرق ہونا چاہئے مرزا عبدالرحمن اٹک چیمبر نے مزید تجاویز پیش کی کہ سیلز پوئنٹ جو آیف بی آر نے ریسٹورنٹ اور دیگر دوکانوں پر لگا رکھا ہے وہ غلط استعمال ہورہا ہے اس سے ایف بی آر متعلقہ افراد اور دوکان دار کے درمیان تقسیم ہو رہا ہے جہاں محکمہ کا دل چاہتا ہے اس دوکان یا ریسٹورنٹ پر ایف بی آر اپنا ملازم سیل کی چیکنگ کے بہانے بیٹھ جاتا ہے اور ماہوار فیکس کر کے چھوڑ دیتا اکثر دوکانوں نے غلط بنک کارڈ مشین رکھی ہیں اور اکثر بڑے ریسٹورنٹ لاکھوں روپے ایف بی آر کے متعلقہ افراد کو دیتے ہیں اس سسٹم میں بھی تبدیلی لائی جائے تاکہ کروڑوں کاٹیکس حکومتی خزانہ میں جا سکے۔
پشاور سے مزید