• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کوروکنے کیلئے 46 ٹریفک اہلکاراور 2 لفٹر تعینات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کوروکنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 46 اہلکاراور2لفٹر تعینات کئے گئے ،سی ٹی او راولپنڈی نے کہاہے کہ گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، ان کاکہنا تھاکہ مری روڈ پر لگنے والے گاڑیوں کے جمعہ بازار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،دوسروں کیلئے تکلیف کا باعث بننے والوں کیساتھ کوئی رعائیت نا برتی جائے ، سی ٹی او نے کہاکہ غیر قانونی جمعہ بازار کے حوالے سے متعدد بار وارننگ دی جا چکی ہیں،شہری اپنی وقتی سہولت کیلئے دوسروں کیلئے تکلیف کا باعث نہ بنیں۔
اسلام آباد سے مزید