• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر مبین کی بولڈ لباس پر وضاحت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

--تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ لباس بنا، اداکارہ نے حالیہ دنوں نوٹنگ ہل میں ایک مغربی انداز کا لباس پہنا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

دنانیر مبین نے اپنے دورۂ لندن کے دوران زارا برانڈ کا منی اسکرٹ اور بلیزر سیٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے فلیس لائنڈ ٹائٹس/اسٹاکنگز پہن رکھی تھیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے جلد نمایاں ہونے والا لباس پہنا ہے۔

تنقید بڑھنے پر دنانیر مبین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر کور تھی اور میں نے جو ٹائٹس پہن رکھی تھیں وہ دراصل موٹی فلیس لائنڈ اسٹاکنگز تھیں، جو جلد جیسا تاثر دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ سی تھرو نہیں تھیں بلکہ موٹی فلیس ٹائٹس تھیں، جو صرف جلد جیسا گمان دیتی ہیں۔

تاہم ان کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین نے پاوری ہو رہی ہے ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ صنفِ آہن سے اداکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ کئی مقبول ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

دنانیر مبین اب جلد فلم میرا لیاری کے ذریعے سنیما اسکرین پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید