• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز کشیدگی، امریکا اور ایران دونوں طویل تعطل کے متحمل نہیں ہوسکتے

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز کشیدگی، امریکا اور ایران دونوں طویل تعطل کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ٹرمپ کا جہازوں کو محفوظ راستہ بنانے کا منصوبہ 50گھنٹے بعدہی ناکام ،سعودیہ کا بھی حمایت سے گریز، ایران اب بھی بحری راستہ بند کر سکتا ہے،ٹرمپ پر معاشی دباؤ ،ایران کو بھی بیروزگاری و مہنگائی کا سامنا ہے۔ گارڈین کے تجزئیے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر جاری کشیدگی نے مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھا دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ راستہ بنانے کا منصوبہ صرف 50 گھنٹے بعد ناکام ہوگیا جبکہ سعودی عرب نے بھی اس کی حمایت سے گریز کیا۔

اہم خبریں سے مزید