• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کانووکیشن میں 772 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں

ااسلام آباد (عاطف شیرازی) نجی  یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن جناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں ہوا۔ کانووکیشن میں 772 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں جن میں ہیلتھ سائنسز، نرسنگ اور مڈوائفری، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز، فارماسیوٹیکل سائنسز، کمپیوٹنگ، اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔تقریب میں دویونیورسٹیوںکے بانی وائس چانسلر پروفیسر انیس احمد، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر چانسلر ڈاکٹر منظور الحق قاضی نے اپنے خطاب میں فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے علم و ہنر کو معاشرے کی بہتری اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں۔ اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد اقبال خان نے فارغ التحصیل طلباء کو ان کے تعلیمی سفر میں یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔۔اپنے خطاب میں پروفیسر انیس احمد نے معاشروں کی تشکیل اور معیشتوں کو مضبوط بنانے میں تعلیم کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر کانووکیشن تقریب کے چیئرپرسن پروفیسر فہد اعظم نے فارغ التحصیل طلباء سے حلف لیا ۔ جبکہ مختلف شعبہ جات میں شاندار کارکردگی پرطلبہ کو میڈلز دیئے گئے-
اسلام آباد سے مزید