شکارپور میں میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں دلہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میرپور برڑو جارہی تھی۔