• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں یونیورسٹی آف بلوچستان میں کنسٹرکشن آف ای کامرس سینٹر منصوبے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی امور اور مجوزہ سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئیاجلاس میں منصوبے کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام امور کو مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید