• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبر، کار سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، باپ، کمسن بیٹا موقع پر جاں بحق، بیوی اور کمسن بچے شدید زخمی

قمبرعلی خان(نامہ نگار) قمبر کے نزدیک کار سوارمسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ ، اور ان کاکمسن بیٹا موقع پرقتل جبکہ بیوی اور ان کے دو کمسن بچے شدید زخمی گھر میں سخت کہرام ، ، واقعہ رشتے داری کا تنازع بتایا جاتا ہے ۔واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل سجاول جونیجو پولیس تھانے کی حدود میں گاؤں فلھڑی کے رہائشی نوجوان سجاد علی تونیو اپنی زوجہ رخسانہ خاتون اور دیگر تین کمسن بچوں کے ہمراہ اسکوٹر پر اپنے گاؤں جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار میں سوار مسلح افراد نے ان اسکوٹر سوار ایک ہی خاندان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سجاد علی تونیو اور ان کا پانچ سالہ بیٹا رحمان علی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا کمسن بیٹا ایمان علی ، چا ر سالہ کمسن بیٹی امیدہ جبکہ نوجوان بیوی رخسانہ خاتون شدید زخمی ہوگئے، واقعے کا اطلاع ملنے پر سجاول جونیجو پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر باپ اور بیٹے کے لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے میروخان تعلقہ اسپتال منتقل کئے جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد جب دونو ں مقتولین کے لاش ان کے گاؤں پہنچے تو گھر میں سخت کہرام برپا ہوگیا جبکہ تینوں زخمی افراد نوجوان رخسانہ خاتون اور ان کے بیٹے ایمان علی اور بیٹی امیدہ کو علاج کیلئے لاڑکانہ اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

ملک بھر سے سے مزید