• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کا ہاوید پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 ایف سی اہلکار زخمی

بنوں( نمائندہ جنگ ) دہشتگردوں نے بدھ کی صبح ہاوید پولیس اسٹیشن کی حدود میں کواڈکاپٹر کے ذریعے دو دھماکہ خیز مواد گرا دیئے۔ دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار سپاہی غلام زدہ اور سپاہی صدام معمولی زخمی ہو گئے۔ حملے میں حکومت کی دو گاڑیاں بھی جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید