کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)قلات سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کو 20 مئی کو ایک ساتھی سمیت قلات سے تقریباً 40 کلومیٹر دور محمد تاوا سے اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ کوئٹہ سے کراچی جارہے تھے۔ اغوا کی ذمہ داری بھی کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔