اسلام آباد( جنگ نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں ممبرکی تقرری کےمعاملے پروفاقی حکومت کا بڑا یوٹرن،تین ماہ پہلے گریڈ 22 کےریٹائرڈ افسر اعزاز اسلم ڈارکی بطور ممبر ایف پی ایس سی کی گئی تعیناتی منسوخ کردی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےصدرِپاکستان کی منظوری کے بعدجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق عائشہ حمیرا چوہدری کویکم جولائی 2026 سے تین سال کی مدت کےلیےممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق انہوں نےاس عہدے پرتعیناتی کے لیےاپنی سرکاری ملازمت سے قبل از وقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ حاصل کی۔