کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز) کی انتھک محنت، بصیرت افروز قیادت اور مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں داؤد یونیورسٹی نے عالمی سطح پر ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یونیورسٹی نے دنیا کی معتبر ٹائمز ہائر ایجوکشن کی امپیکٹ رینکنگ 2026ء میں شاندار ترقی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ وائس چانسلر کی قیادت میں داؤد یونیورسٹی نے محض شرکت سے آگے بڑھتے ہوئے عملی کارکردگی، معیار تعلیم، عالمی شراکت داری، جدت، پائیداری اور موسمیاتی اقدامات کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے 14پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) میں نمایاں پیشرفت کی جس میں 4بڑی نمایاں کامیابیاں اور 5 نئے SDGs میں شمولیت شامل ہے۔