• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الٰہی کے فن پاروں کی لندن میں نمائش

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہی کے فن پاروں کی نمائش ری امیجننڈ رئیلٹیز کے عنوان سے سینٹرل لندن میں گرین اینڈ اسٹون گیلری میں جاری ہے۔ ماہین الٰہی کا کہنا ہے کہ میرا فن ایشیا کے قدیم ترین مصوری کی روایت کا گہرا عکاس ہے، یہ فن پارے تنہائی کے ذریعے امن، سکون اور قلبی اطمینان پر توجہ دلاتے ہیں، میرا کام منی ایچر رویات کی نقل نہیں بلکہ اسے نئی شکل میں متعارف کرنا ہے۔ ماہین الہی نے کہا کہ درخت، بادل پرندے دیکھنے والوں کو تصاویر کے ساتھ وقت گزارنے کی دعوت دیتے ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن کے بعد یہ ماہین الہی کی پہلی بڑی نمائش تھی صرف 24 برس کی عمر میں اپنے کام کے سبب فنون لطیفہ کے حلقوں میں ماہین الہی کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ ماہین الہی معروف پاکستانی مصور سعید اختر کی پوتی ہیں۔ گیلری کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیسٹر بالڈون نے کہا کہ مہین الٰہی کے کام کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ غیر معمولی آرٹسٹ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید