پنڈی گھیب(نمائندہ جنگ)موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے خاتون جاں بحق شوہر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ہری والہ پنڈی گھیب کے رھائشی عبدالعزیز اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کوٹ فتح خان سے پنڈی گھیب واپس آ رہا تھا کہ سگھر کے مقام پر ان پر آسمانی بجلی گر گئی جسکے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ عبد العزیز زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش وارثان کے حوالے کر دی۔