راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)زمین کے تنازع پر ایک شخص کوتشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،تھانہ چکری کو قاسم رضانے بتایاکہ ٹوپہ سیداں میں ہماری آبائی زمین ہے جس کاہماراتنازع سید ساجد حسین شاہ کے ساتھ تھا،میں اپنے والد سید قدر حسین شاہ کے ساتھ عمر ولد بشیر کاٹریکٹر لے کر گیا، ،جب عمر نے ہل چلانا شروع کیا تواسی اثنا میں ساجد شاہ ،بہادر شاہ ،اعزازشاہ ،حسیب شاہ اور دیگر نے مل کر میرے والد اور مجھے پکڑ کرمارنا شروع کردیا جسےوہبے ہوش ہوگئے ،میں اپنے والدسید قدر حسین شاہ کو گاڑی میں ڈال کرہسپتال لے آیا جوکہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔