• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 اوورز میں 260 کا ٹارگٹ ملا تو جیت کیلئے جائینگے، آغا سلمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بیٹسمین سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل ہے۔ پانچویں روز بڑا دلچسپ ہو گا، ہم بنگلہ دیش کو جلد از جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پیر کو ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیشی ٹیم بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں 70 اوورز میں 260 رنز کا ٹارگٹ دیتی ہے تو ہم یقینی طور پر ہم جیت کیلئے جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا وہ ایسا کریں گے ۔ پانچویں روز اگر تیس چالیس اوورز میں 3 سو ٹارگٹ ملے تو یہ مشکل ہوتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید