• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فٹبال ٹیم کا جذباتی پیغام، لاس اینجلس میں اسکول کی بچیوں کی یاد تازہ کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی فٹبال ٹیم کا جذباتی پیغام، لاس اینجلس میں اسکول کی بچیوں کی یاد تازہ کر دی۔بلجیم کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ہاتھ سے لکھا نوٹ چھوڑ دیا، مناب اسکول حملے کے متاثرین کا حوالہ دیا۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے بلجیم کے خلاف بغیر گول برابر ہونے والے ورلڈ کپ میچ کے بعد لاس اینجلس کے اسٹیڈیم میں اپنے ڈریسنگ روم میں ایک ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام چھوڑا جس میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے مناب کے اسکول کے بچوں اور بچیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نوٹ میں ایران کی تاریخ، قومی وقار اور امن و دوستی کے پیغام کا ذکر کیا گیا جبکہ “168” اور “مناب” کے الفاظ بھی درج تھے۔

اسپورٹس سے مزید