کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم منگل کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔قومی ٹیم دو میچ کھیلنے لندن پہنچ گئی ہے۔ منتظمین کے مطابق میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔