• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو انگلینڈ سے بھی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لندن میں ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں مسلسل 14ویں شکست ہوئی ۔ بدھ کومیچ میں ہاف ٹائم تک پاکستان ایک گول سے جیت رہا تھا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید نے کیا ۔ پاکستان کا اگلا میچ 26 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، پاکستان ٹیم اب تک ایک پوائنٹ بھی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

اسپورٹس سے مزید