• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹرز کیلئے زچگی کے بعد واپسی کی گائیڈ لائنز کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کرکٹرز کے لیے اپنی ریٹرن ٹو پلے پوسٹ پریگننسی گائیڈ لائنز کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ گائیڈ لائنز کھلاڑیوں، ممبر بورڈز، میڈیکل پروفیشنلز اور کوچز کو ایک عملی فریم ورک فراہم کرتی ہیں تاکہ حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد ایلیٹ کرکٹ میں واپسی میں کھلاڑیوں کی مدد کی جا سکے۔ آئی سی سی کے مطابق خواتین کی کرکٹ تیزی سے پیشہ ورانہ ہو رہی ہے اور کھلاڑی کھیل کے دوران خاندان شروع کرنے کا انتخاب کر رہی ہیں۔ یہ رہنما خطوط کھلاڑیوں کی صحت، تندرستی اور خواتین کے کھیل کی ترقی کے عزم کا حصہ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید