کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز اور مسلم ہینڈز پاکستان نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جو پاکستان بھر میں ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس شراکت داری کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر وزیرآباد میں مسلم ہینڈز قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر چلائیں گے، جہاں ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو منظم تربیت، رہنمائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 23 جنوری 2026 کو لاہور قلندرز کے سی ای او اور مالک عاطف رانا نے اس مرکز کا افتتاح کیا تھا۔