• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کو پاور ہٹنگ ٹریننگ کیلئے امریکا بھیجنے پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی ٹریننگ کیلئے امریکا بھیجنے پر غور کررہا ہے۔ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے مطابق کچھ کھلاڑیوں کو امریکا بھیجا جاسکتا ہے جہاں بیس بال کے ماہرین پاور ہٹنگ کی ٹریننگ دیں گے۔ فاسٹ بولر علی رضا کو بھی فٹنس کی بہتری کیلئے امریکا بھیجا جائے گا۔انہیں طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی حتمی منظوری اور انتظامات ابھی مکمل نہیں ہوئے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو امریکا بھیجنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ کچھ کھلاڑی انجریز سے واپس آئے ہیں ۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ میں فٹنس اور میڈیکل کلچر کو بہتر بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ رواں سال برطانیہ میں مقیم فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر جاوید مغل کو پی سی بی کا ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن مقرر کیا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید