• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ورلڈ کپ میں گول، رونالڈو تاریخ  میں امر ہوگئے، ازبکستان کو بڑی شکست

کراچی (شکیل یامین کانگا) کرسٹیانو رونالڈو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پرتگال نے ازبکستان کوپانچ صفر سے شکست دے دی۔ رونالڈو نے میچ میں دو گول اسکور کئے۔ ساتھ ہی وہ چھ مختلف ورلڈکپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن کر امر ہوگئے ہیں۔ پرتگال اس وقت ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے ، کولمبیا کی ٹیم نے دو میچز جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ انگلینڈ اور گھانا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ ایل میں انگلینڈ اور گھانا چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہیوسٹن میں رونالڈو نے میچ کے آغاز میں ہی پرتگال کو برتری دلائی، چند منٹ بعد نونو مینڈس نے فری کک پر گول کر برتری ڈبل کردی۔ 39ویں منٹ میں رونالڈو نے اپنا دوسرا گول کرکے برتری 0-3 کر دی۔ 60ویں منٹ میں برونو فرنانڈس کے کارنر پر ہونے والی کوشش کے دوران گیند ازبک کھلاڑی سے ٹکرا کر اپنے ہی گول میں چلی گئی ۔ اختتامی لمحات میں رافائل لیاؤ نےپانچواں گول کیا۔ ٹورنامنٹ کے گروپ کے میں کولمبیا نے ڈی آر کانگو کو 0-1 سے شکست دے دی۔ اس میچ کا اختتام ایک بڑے تنازع پر ہوا ۔

اسپورٹس سے مزید